اسسٹنٹ کمشنرز کومنڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنرز کومنڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ہر تحصیل میں تین ماڈل ریڑھی بازار اور دو ماڈل دیہات بنانے اور ہائی ویز کے بیلداروں اور دیگر محکموں کے۔۔۔

 مالیوں پر مشتمل پی ایچ اے ماڈل بنانے کا ٹاسک دیدیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو یہ احکامات ایک اجلاس میں جاری کیے ۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں پرائس میکنزیم کو مزید بہتر بنانے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ نیلامی کی خود مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور مقررہ قیمتوں پر تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں عمل درآمد بھی سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں و مارکیٹوں کے معائینہ کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ پرائس لسٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ روٹی، نان ، ڈبل روٹی اور مرغی کے گوشت کی قمیتوں پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ ضلع بھر میں سو گرام روٹی 15 روپے ، 120 گرام نان 20 روپے اور مرغی کا گوشت 590 روپے پر جگہ دستیاب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ہر تحصیل میں فوری ماڈل ڑیڑھی بازار بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں