ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا اے سی چلانے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا اے سی چلانے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالہ جاوید گورائیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی،برن یونٹ، آئی سی یو سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پرانھوں نے مریضوں سے ملاقات کی مریضوں سے سرکاری ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین کے مسائل سنے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی پروسیجر روم کے ائیر کنڈیشنڈ کو فوری فنگشنل کیا جائے ۔ انھوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو ہسپتال کے اندر سے ادویات کے علاوہ تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں