مجاہد کالونی ،ملت پارک،گلشن جمال سے نکاسی آب نہ ہوسکی

مجاہد کالونی ،ملت پارک،گلشن جمال سے نکاسی آب نہ ہوسکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بدانتظامی اور کارپوریشن حکام کی عدم توجہ کے باعث دو روز بعد بھی گنجان آبادی مجاہد کالونی ،ملت پارک اور گلشن جمال سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا اورہزاروں مکین سخت اذیت کا شکار ہو کرر ہ گئے ہیں۔۔۔

سوموار کے روز بھی متعلقہ سپروائزر اور عملہ کہیں نظر نہیں آئے جبکہ افسران بالا کے میٹنگز میں مصروف ہونے کی وجہ سے لوگوں کی شکایات پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا، اور لوگ خوار ہوتے رہے ، بالخصوص مجاہد کالونی مرکزی روڈ پر ایک فٹ تک بارش اور گٹروں کا پانی دوروز سے کھڑا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہونے سے لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے آج تک ایڈمنسٹریٹر اور کسی آفیسر نے یہاں آنے کی زحمت گوارہ نہیں کی، جس کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں، مرکزی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عام دنوں میں بھی سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ بارش ہونے پر تو راستہ مکمل بند ہو جاتا ہے ، انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں