علما چہلم شہدا ئے کربلا پر امن کیلئے کردار ادا کریں،ڈی سی

 علما چہلم شہدا ئے کربلا پر امن کیلئے کردار ادا کریں،ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ راولپنڈی میں امن وامان کو قائم رکھنے میں علمائے کرام کا ہمیشہ تعمیری کردار رہا۔

 محرم الحرام کی طرح چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی علما امن و امان کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں، جمعہ کے اجتماعات میں امن کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق، مولانا اظہار بخاری، شوکت جعفری، صدرانجمن تاجران راولپنڈی شاہد غفور پراچہ، طاہر تاج بھٹی سمیت دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیور ٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں