موثر مانیٹرنگ کیلئے کمشنر آفس کی جانب سے ایپ متعارف

 موثر مانیٹرنگ کیلئے کمشنر آفس کی جانب سے ایپ متعارف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاکہ پبلک سروس کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح کا ذریعہ بنانے کے لئے مانیٹرنگ میکنزم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں کمشنر آفس کی جانب سے آن لائن ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد کمشنر،ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسر و سرکاری آفسز میں دی گئی عوامی درخواستوں کی ٹریکنگ ہے ۔ ایپ کے ذریعے جہاں درخواست کا سٹیٹس آن لائن دیکھا جا سکے گا وہیں کمشنر وڈپٹی کمشنر بھی اپنے ماتحت دفاتر کی کارکردگی جانچ سکیں گے کہ کسی دفتر میں موصول ہونے والی درخواست کو کتنے وقت میں پراسیس کیا گیا۔انجینئر عامرخٹک نے ہدایت کی کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے افسران کو ایپ ورکنگ کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دینے کے بعد فوری طور پر انہیں لاگ ان دئیے جائیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ سیشن کے شرکا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ٹریننگ سیشن میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن سید نذارت علی، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن ماجد علی، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدارو نائب تحصیلداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں