10 ملزم گرفتار،24 بوتل شراب،5کلو چرس و اسلحہ برآمد

10 ملزم گرفتار،24 بوتل شراب،5کلو چرس و اسلحہ برآمد

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے 5کلو سے زائد چرس، 24بوتل شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تھانہ سٹی پولیس نے بابر مبارک سے 1کلو 480گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے حفیظ سے 1کلو 650گرام چرس، عارف سے 820 گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے ارسلان سے 550 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے ظاہر سے 520 گرام چر س برآمد کی۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے شراب سپلائر مجاہد کو گرفتار کر کے 24 بوتل شراب اور ملزم کے زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے عدنان اور راحیل سے 2 پستول ، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے عبدالوہاب سے پستول ، تھانہ دھمیال پولیس نے محمد عاطف سے بھی ایک پستول برآمد کیا ۔مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں