منصوبوں کی تکمیل کیلئے وسائل پیدا کیے جا رہے ہیں ، رومینہ خورشید

 منصوبوں کی تکمیل کیلئے وسائل پیدا کیے جا رہے ہیں ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ وہ ملک میں شہری ماحولیاتی اقدامات اور۔۔۔

 دیہی علاقوں میں متبادل توانائی کے ذرائع متعارف کرانے کے لیے دو طرفہ اور کثیر جہتی ڈونرز کے ساتھ ساتھ بڑے بینکوں کو شامل کرکے جاری منصوبوں کے لیے وسائل پیدا کر نے کی کو شش کر رہی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے یو این ڈی پی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم کی معاون نے ایک ڈیش بورڈ قائم کرنے پر زور دیا جو وزیر اعظم کے دفتر سے بھی منسلک ہو گا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا فضائی آلودگی کے خلاف جنگ کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی رابطہ اور یو این ڈی پی کے تعاون سے مونٹریال پروٹوکول پراجیکٹ کو ملک بھر میں شروع کر ر ہی ہے اور یہ 2027میں مکمل ہوگا۔اجلاس میں-II GLOF پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں \\\"ماحولیاتی خطرات کے خلاف گلوبل شیلڈ\\\" پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، رومینہ خورشید نے یو این ڈی پی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا ئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں