مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ آر آ ئی سی ،سہولیات کا جا ئزہ

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ آر آ ئی سی ،سہولیات کا جا ئزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) و زیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔

 انہوں نے مردانہ و زنانہ ایمرجنسی وارڈ، سی سی یو، او پی ڈی، کیتھ لیب، مردانہ و زنانہ سرجیکل وارڈ ، جنرل وارڈ، آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبہ جات کامعائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے میڈیکل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل آفیسرز اپنی متعلقہ وارڈ میں حاضری یقینی بنائیں، لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ، معیاری اور بروقت علاج ہر مریض کا حق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے ، کسی بھی وقت اچانک دورہ کروں گا، غفلت اور لاپرواہی پائی گئی تو ایکشن لوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں