شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کریں، آئی جی اسلام آباد

 شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کریں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا شہر یوں کے مسائل میرٹ پر حل کریں، کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں