قراقرم یو نیورسٹی، احتجاج کرنیوالے طلبا کیخلاف کارروا ئی کا فیصلہ

قراقرم یو نیورسٹی، احتجاج کرنیوالے طلبا کیخلاف کارروا ئی کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے احتجاج اور کیمپس میں وی وی آئی پی کی جامعہ آمد میں خلل ڈالنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

 اس بات کا فیصلہ سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی، پرووسٹ کمیٹی، ڈینز کمیٹی، رجسٹرار آفس، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور سٹوڈنٹ افیئرز کے اراکین پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کی قیادت کرنے اور طلبا کو احتجاج پر اُکسانے والے طلبا کا فوری طور پر داخلہ بند ،جامعہ میں داخلے پر پابندی، طلبا کا LMS اکاؤنٹ معطل اور احتجاج کی سربراہی کرنے میں ملوث گریجویٹس کی ڈگریوں کو منسوخ کیاجا ئیگا ۔ یونیورسٹی نے HEC کے قوانین کے مطابق دس فیصد فیسوں میں اضافہ کیا مگر چند مٹھی بھر طلبا ذاتی مفادات اور تشہیر کے لئے جامعہ کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں