غیر قانونی پارکنگ پر ایکشن ،درجنوں گا ڑیاں تھانے بند

 غیر قانونی پارکنگ پر ایکشن ،درجنوں گا ڑیاں تھانے بند

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

 جس کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، گزشتہ روز بیسیوں چالان ٹکٹس جاری اور درجنوں گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ۔ چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر کو ئی رعایت نہ دی جائے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں