دُہرے قتل کے مجرم کو 2مرتبہ سزائے موت، ہرجانہ کا حکم
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے دُہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔۔
عدالت نے مقتولین کے ورثا کو 5لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجرم یاسین خان نے دسمبر 2022میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے محسن اور مجاہد کو قتل کردیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو دو مرتبہ موت کی سزا سنانے کے ساتھ مقتولین کے ورثا کو 5لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔