اساتذہ تعلیمی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں، ملک ابرار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر معلمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ۔۔۔
وہ ملک و ملت کی تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کریں۔ ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اساتذہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی تعلیمی ترقی اور نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں، حکومت کو بھی چاہیے کہ اساتذہ کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، اساتذہ کیلئے بہتر روزگار، خوراک و رہائش کے انتظامات حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔