نیوٹاؤن کے علاقہ میں ملزموںکی فائرنگ سے خاتون قتل

نیوٹاؤن کے علاقہ میں ملزموںکی فائرنگ سے خاتون قتل

راولپنڈی (خبرنگار) ملزموں کی فائرنگ سے خاتون قتل، لڑائی جھگڑوں میں 6افراد زخمی ہو گئے۔ نیوٹاؤن پولیس کو محمد ثقلین نے بتایا کہ بیوی حنا اوراس کا کزن عدنان کٹاریاں جارہے تھے ۔۔

کہ راستے میں شمعون لیاقت اور ایک نا معلوم شخص جو موٹرسائیکل پر سوار تھا نے فائرنگ کی جس سے میری بیوی جاں بحق ہو گئی۔ صادق آباد میں علی کو عمر نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ریس کورس میں سعد اللہ کو چودھری فواد، شانی وغیرہ نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، سول لائن کی حدود میں علی رضا کو نامعلوم افراد نے خنجر کا وار کر کے زخمی کر دیا، سول لائن کی حدود میں طاہرہ کے شوہر عبدالوحید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، روات میں ملک شایان کو عمر نجیب خان کے لڑکوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ریس کورس کی حدود میں خواجہ سرا ساجد محمود عرف نینا کو شاہ پوڈری و دیگر نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں