صادق آ باد، واہ کینٹ، رتہ امرال سے 3 ملزم گرفتار

 صادق آ باد، واہ کینٹ، رتہ امرال سے 3 ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔

واہ کینٹ پولیس نے ثاقب سے ایک کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کی، صادق آباد پولیس نے حسیب سے ایک کلو 300 گرام چرس اور رتہ امرال پولیس نے نعمان سے 550 گرام چرس برآمد کی۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔سی پی او کا کہناہے کہ منشیات فروشی کا خاتمہ یقینی بنایاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں