راولپنڈی میں قائم ہونیوالے سہولت بازار ناکام، درجنوں سٹالز بند

  راولپنڈی میں قائم ہونیوالے سہولت بازار ناکام، درجنوں سٹالز بند

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں قائم سستے سہولت بازار انتظامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات نہ ہونے پر ناکام ہوگئے۔۔۔

 برائے نام سہولت بازار کاغذوں تک محدود، کمیٹی چوک میں چار سے پانچ سٹال جبکہ حیدری چوک میں 12سٹال رہ گئے جبکہ درجنوں سٹال بند ہوچکے ہیں، سٹال ہولڈروں سے ٹینٹ سروس کی مد میں روزانہ ایک ہزارروپے اور چوکیداری کی مد میں 300 روپے روزانہ لیے جارہے ہیں، مجموعی طور ماہانہ ٹینٹ سروس اور چوکیداری کی  مدمیں 39 ہزار روپے لیے جارہے ہیں، سٹال ہولڈروں نے بتایاکہ مارکیٹ سے پانچ فیصد جبکہ اپنی خریدسے بھی پانچ تا دس روپے کم میں سبزیاں ،پھل فروخت کرنے پر مجبور ہیں، کوئی سہولت نہیں دی جارہی، ہمیں سٹال بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا، منڈی کے ریٹ سے کم ازکم دس روپے زیادہ قیمت پر سبزیاں پھل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے اور ٹینٹ سروس کے روزانہ ایک ہزار روپے ختم کیے جائیں یا ہمیں اپنے ٹینٹ لگانے کی اجازت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں