ڈینگی پر قابو پانے کی سرتوڑ کو ششیں جا ری ہیں، ڈی سی راولپنڈی

 ڈینگی پر قابو پانے کی سرتوڑ کو ششیں جا ری ہیں، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر یونس اورڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب الیاس گوندل کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ۔۔۔

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ہائی رسک یونین کونسلز پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔رواں برس راولپنڈی میں ڈین ٹو وائرس پایا گیا ہے ، ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب الیاس گوندل نے کہا ہائی رسک یونین کونسلوں کو کلین سویپ کرکے آئی آر ایس سپرے اور فو گنگ کی جائے اورموثر آگاہی مہم چلائی جائے ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں،اس سال اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4286 ہوچکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں