یونیورسٹی آف واہ میں 9ویں ملٹی ڈسپلنری سٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

  یونیورسٹی آف واہ میں 9ویں ملٹی ڈسپلنری  سٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) یونیورسٹی آف واہ نے 9ویں ملٹی ڈسپلنری سٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مختلف ممالک کے 150 سے زیادہ محققین اور ماہرین نے شر کت کی۔

ترکی اور پاکستان کے نامور سپیکرز نے ڈیٹا سائنس، مٹیریلز سائنس، الیکٹرانکس، بائیو ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنسز، مصنوعی ذہانت اور سافٹ ویئر انجینئرنگ سے متعلق اظہار خیال کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سائنسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر انورالحق گیلانی، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز پاکستان اکیڈمی آف سائنسز سے منسلک ممتاز پروفیسرکانفرنس کے مہمان خصوصی تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں