کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6کی خالی نشست پر الیکشن 14نومبرکو ہونگے

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6کی خالی نشست پر الیکشن 14نومبرکو ہونگے

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر 6سے مسلم لیگ نون کے سابق کونسلر ملک منصور کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے باعث وارڈ نمبر چھ کی سیٹ خالی ہو گئی تھی جس پر الیکشن 14 نومبر کو ہوں گے ۔۔۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف و دیگر جماعتوں سمیت بعض آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوںنے انتخابی مہم شروع کر دی ، اس وارڈ میں 31 ہزار4سو77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، 12 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے ، اس وارڈ سے مسلم لیگ (ن) نے حاجی طارق راجپوت کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف نے پیرزادہ ذیشان ، پیپلز پارٹی نے عدیل اعظم بٹ کو ٹکٹ دیا ہے ۔ اس وارڈ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ 9ستمبر 2021میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر چھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منصور افسر 5ہزار79 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ملک انعام نے 3ہزار2 سو 12 ووٹ لیے تھے ، پی ٹی آئی کے سابق امیدوار ملک انعام پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ، وارڈنمبر چھ سے جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں