کھیلتا پنجاب گیمز:راولپنڈی میں اتھلیٹکس مقابلوں کا افتتاح
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز کے سلسلے میں میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں اتھلیٹکس مقابلوں کا افتتاح کیا گیا، مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چودھری نے افتتاح کیا۔
انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ سلسلہ رکے گا نہیں، ڈسٹرکٹ لیول اور پھر ڈویژن سطح پر مقابلے ہوں گے۔