بائیک لفٹر گینگ کے 2ارکان گھر میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار

بائیک لفٹر گینگ کے 2ارکان  گھر میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) بائیک لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزم اور گھر میں ڈکیتی کرنے والا سابق ملازم گرفتار کرلیا گیا۔

 ٹیکسلا پولیس نے بائیک لفٹنگ و چور گینگ کے حمزہ اور نعمان کو گرفتار کر کے 5مسروقہ موٹر سائیکل، 39ہزار روپے برآمد کیے۔ ایئرپورٹ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کرنے والے سابق ملازم زاہد کو گرفتار کر کے 10لاکھ روپے کے زیورات، 50ہزار روپے اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں