سائبر سکیورٹی ایوارڈز، سالانہ رپورٹ 2024 کا اجراء
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے سائبر سکیورٹی ایوارڈز 2024 کا انعقاد کیا، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے معاشی اور ڈیجیٹل استحکام کیلئے مضبوط سائبر سکیورٹی فریم ورک کے پیش نظر حکومتی وژن کی آگاہی دی۔
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے سائبر سکیورٹی کلچر کی تعمیر و ترقی کیلئے پی ٹی اے کی کارکردگی پیش کی۔ اعلیٰ کارکردگی پر ٹیلیکام اداروں، سٹیک ہولڈرز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ پاکستان کے گلوبل سائبر سکیوریٹی انڈیکس (GCI)کی درجہ بندی کی توسیع میں اعلیٰ کارکردگی پر ٹیلی کام سے متعلقہ اداروں اور اہم سٹیک ہولڈرز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر سائبر سکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2024کا اجراء بھی کیا گیا جس میں پی ٹی اے کے اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔