راولپنڈی، 76روز میں 1602ان فٹ گاڑیاں بند
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 76روز کے دوران 1602ان فٹ گاڑیاں بند کر دیں، 10538پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔۔
قانون کی خلاف ورزی پر 1کروڑ 13لاکھ 87ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 849ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
، غفلت کے مرتکب 27ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔