پنجاب میں سموگ روگ بن چکا ، خرم نواز گنڈا پو ر
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سموگ پنجاب میں روگ بن چکا ہے ۔
پنجاب کے کروڑوں افراد کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ سانس اور سکن کی بیماریاں وبا کی شکل اختیار کر تی جارہی ہیں، نیشنل میڈیا پر سموگ کے مضر اثرات سے بچائو کے لئے بیداری شعور پروگرام چلائے جائیں۔چین کے سائنسدانوں اور ماہرین ماحولیات سے فوری مدد لی جائے ،سموگ کا ذمہ داراگر ہمسایہ ملک ہے تو سفارتی سطح پر بات چیت کی جائے یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے ۔