کامسیٹس یونیورسٹی واہ کیمپس میں اوپن ہاؤس اور کیریئر فیئر کا انعقاد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد واہ کیمپس میں گزشتہ روز گریجویٹ ہونے والے طلبا کیلئے اوپن ہاؤس اور جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔
مینجمنٹ سائنسز اور کمپیوٹر سائنسز کے کل 148طلبا نے 71فائنل ایئر پراجیکٹس (FYPs)پیش کیے، جن کا جائزہ 60سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان نے لیا، طلبا کے انٹرویوز کیے گئے اور انہیں نوکریوں اور انٹرن شپس کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ انچارج کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر مشتاق احمد بھٹی، کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جیتنے والی FYPٹیموں کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔