2024:خلاف ورزیوں پر 50ہزار گاڑیاں و موٹرسائیکل ضبط

2024:خلاف ورزیوں پر 50ہزار گاڑیاں و موٹرسائیکل ضبط

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2024میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 8لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی۔۔

 مختلف تھانوں میں سنگین خلاف ورزیوں پر 10ہزار گاڑیاں اور 40ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا سنگین خلاف ورزیوں پر 1019افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ کی معطلی کے بعد 300افراد کو قانونی نوٹس جاری کیے گئے۔ غیر قانونی پارکنگ پر ایک لاکھ گاڑیوں، 64ہزار فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے اور 17ہزار سے زائد گاڑیوں کو رنگین شیشے رکھنے پر جرمانے کیے گئے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 64ہزار 395بین الاقوامی تسلیم شدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری 62ہزار 876کی تجدید اور شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زیادہ لرنر پرمٹ فراہم کیے گئے۔ دورام ڈیوٹی 30افسر زخمی ہوئے، 6لاکھ سے زائد شہریوں نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قانون سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ٹریفک قوانین سے متعلق 893ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ٹی پی نے ٹریفک رسپانس یونٹ فعال کیا اور پولیس خدمت مرکز میں چھ مخصوص ٹریفک کانٹرز قائم کیے گئے۔ آن لائن لائسنس کی تجدید اور 70سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو مدد بھی فراہم کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں