شراب کے سپلائرز سمیت منشیات فروشی کے 12ملزم گرفتار

 شراب کے سپلائرز سمیت منشیات فروشی کے 12ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے شراب کے سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12ملزم گرفتار کر لیے، ملزمان سے 230لٹر شراب اور 9کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔۔

راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم بلال سے 30لٹر، ملزم ابرار سے 15لٹر، ملزم صفدر سے 20لٹر، ملزم عائرک جاوید سے 20لٹر شراب برآمد کر لی۔ شراب کے سپلائر یوسف کو گرفتار کر کے 150لٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔ ادھر ملزم غالب سے 1600گرام، ملزم وقاص سے 1200گرام، آصف سے 1400گرام، ملزم عدنان سے 1350گرام، ملزم فخر عالم سے 1400گرام، ملزم مصطفی سے 1200گرام اور ملزم اشرف 1045گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں