مری:خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالا ملزم گرفتار
مری (نمائندہ دنیا) انچارج ٹریفک آفیسر ملک حفیظ نے گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو ڈرائیور نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کیا۔
پڑتال کرنے پر وہ جعلی پایا گیا، اس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر مغیث ہاشمی نے ٹریفک وارڈن آفیسر حفیظ اوران کے ہمراہ ٹریفک سٹاف کی بہترین ڈیوٹی کرنے پر حوصلہ افزائی کی۔