مری:برفباری، نیو ایئر نائب ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ
مری (نمائندہ دنیا) برفباری سیزن اور نیو ائیر نائٹ کور پلان کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و دیگر محکموں کے سربراہوں کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔۔۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور خصوصی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ریسکیو 1122 کی 16 ایمبولینسز ، 7فائر وہیکلز ، 2ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر وہیکلز ، 2ریکوری وہیکلز سمیت 20 ریسکیو موٹر بائیکس پر 270 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی دیں گے۔