سیکرٹری یونائیٹڈ بزنس گروپ کی صومالیہ کے سفیر سے ملاقات تجارتی و ثقافتی روابط پر گفتگو

سیکرٹری یونائیٹڈ بزنس گروپ  کی صومالیہ کے سفیر سے ملاقات  تجارتی و ثقافتی روابط پر گفتگو

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )یونائیٹڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن سے ملاقات کی اور باہمی تجارتی و ثقافتی روابط مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔۔۔

 صومالیہ کے سفیر نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات،تجارت کے فروغ اور سفارتی روابط بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے ظفر بختاوری کو تجارتی وفد کے ساتھ صومالیہ کے دورے کی دعوت دی۔ ظفر بختاوری نے کہا پاکستان اور صومالیہ کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ اس موقع پر وقار بختاوری، روحیل انور بٹ اور فاطمہ حسن بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں