قراقرم یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ، 333سے زائد امیدوار شریک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تعاون سے ٹیسٹ کیلئے امیدواروں نے متعلقہ ادارے کے متعارف کردہ آن لائن سسٹم میں رجسٹریشن کرائی تھی۔ ٹیسٹ میں 333سے زائد امیدوار شریک ہوئے ۔ PMDC اور KIUکے اشتراک سے یہ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق اور رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے دیگر ذمہ داروں کے ہمراہ امتحانی ہال کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے فراہم کردہ ضروری لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔