کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل نہیں کی جا سکتی:لارڈ قربان حسین
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، خصوصی نامہ نگار) برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن قربان حسین نے کہا برطانیہ میں بلدیاتی ادارے زیادہ مضبوط ہیں، ممبر آف پارلیمنٹ کو برطانیہ میں کوئی بجٹ نہیں ملتا۔۔۔
پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کس کو منتخب کریں،خواہش ہے پاکستان میں امن ہو اور لوگوں کو انصاف ملے اور قانون کی حکمرانی ہو،کشمیر متنازع علاقہ ہے اس کی ڈیموگرافی تبدیل نہیں کی جا سکتی ،بھارتی سیاستدان کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں کیا۔لارڈ قربان حسین نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے ملاقات کی، انہوں نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور صدر آزاد کشمیر کو برطانیہ کے دورہ اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی۔