قائد اعظم پاور لفٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، انعامات تقسیم
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) پہلی قائد اعظم ٹرافی کلاسک نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔۔۔
کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، ایونٹ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، واپڈا ، ریلوے اور پولیس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد خان نے پاور لفٹنگ کی ترقی اور اس کھیل کو فروغ دینے میں خیر سگالی اور سپورٹس مین شپ کی اہمیت پر زور دیا اور 2025 تک پاکستان میں اس کھیل کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔ مقابلوں میں 60 خواتین اور 80 مرد کھلاڑی شامل تھے ۔ نوح دستگیر بٹ نے 401 کلو گرام وزن اٹھا کر 120 کلوگرام سے زیادہ وزن کے زمرے میں اسکواٹ میں 400 کلوگرام کا اپنا ہی ایشیائی ریکارڈ توڑ دیا ۔راجہ ارشد ترک نے کہا اس ایونٹ کی کامیابی ملک بھر میں کھیل کی ترقی پر مثبت اثر ڈالے گی ۔