ٹورسٹ گلاس ٹرین مری : پتریاتہ تک ٹریک تعمیر کیاجائیگا

ٹورسٹ گلاس ٹرین مری : پتریاتہ تک ٹریک تعمیر کیاجائیگا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مارگلہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، نیسپاک کے حکام کی جانب سے ٹورسٹ گلاس ٹرین مری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ طور پر مارگلہ ریلوے سٹیشن سے بستال موڑ مری اور بستال موڑ مری سے گلیات اور پتریاتہ تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کا ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا نیسپاک 30اپریل تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کے حوالے فیزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحوں کو پرکشش ماحول فراہم کریں گے ۔ قبل ازیں لاہور کو مجوزہ طور پر سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے اجلاس میں صوبائی وزیر نے خصوصی شرکت کی، ہواوے کمپنی اسلام آباد کے حکام نے صوبائی وزیر کو لاہور سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں