ملکی مفاد میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے :یوسف گیلانی

ملکی مفاد میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے :یوسف گیلانی

لاہور (اے پی پی ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا تاجر ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔۔

کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کردار ناقابل فراموش ہے ،تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، وسیع تر ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹ میں معاشی بحالی کی بہت ساری تجاویز پر کام ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نہیں تو ملک اور نہ ہی کچھ اور۔ یہ سوچ ہونی چاہیے کہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ جس طرح بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے وسیع تر ملکی مفادات کیلئے میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی ،اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں