راولپنڈی:دسمبر میں ٹریفک 16 حادثات، 16جانوں کا ضیاع
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی میں دسمبر کے دوران ٹریفک کے 16 حادثات ہوئے اور 16 جانیں ضائع ہو گئیں، سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 6 مہلک حادثات سٹی ایریا اور 10 حادثات دیہی علاقوں میں ہوئے۔
8حادثات ڈرائیورز کی غفلت، لاپرواہی، تیز رفتاری ، ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے ہوئے ۔ گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر خلاف ورزیوں پر 8ہزار سے زائد چالان کیے گئے ۔ 19غیر مہلک حادثات میں 21افراد زخمی ہوئے ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے حادثات کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھیجا جس میں سٹی ایریا کی طرح دیہی ایریاز کی شاہراہوں پر بھی بھاری گاڑیوں کیلئے اوقاتِ کار مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔ ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں 3 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جا رہا جس میں ہیوی و پبلک سروس ڈرائیورز کو حادثات سے بچاؤ کی تدابیر کی آگاہی دی جائے گی۔