پی ایچ اے راولپنڈی:مری روڈ فلائی اوورز کی کمرشل نیلامی

پی ایچ اے راولپنڈی:مری روڈ فلائی اوورز کی کمرشل نیلامی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)راولپنڈی نے معاشی مسائل کے حل کیلئے پارکوں کے بعد شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا عمل تیز کردیا۔۔۔

 مری روڈ پر واقع فلائی اوورز کے نچلے حصے نیلام کر دئیے گئے ، چوک چوراہوں پر مارکیٹیں قائم ہونے سے سکیورٹی خدشات کے ساتھ ٹریفک مسائل گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران 40 سے زائد پبلک مقامات اور پارکوں سمیت مختلف جگہیں نیلام کی گئیں ، پارکوں کے بیشتر حصوں کی کمرشل نیلامی سے عام آدمی سے تفریح کی سہولت دور ہوجائے گی ۔ انتہائی کم بولی کے بعد بولی دہندگان سالانہ کروڑوں روپے جمع کریں گے پی ایچ اے کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ ۔ پی ایچ اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مروجہ قواعد و ضوابط ملحوظ رکھتے ہوئے یہ جگہیں 3سے 10سال کیلئے آؤٹ سورس کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں