علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:اوورسیز پاکستانیوں، انٹرنیشنل طلبہ کیلئے 80 سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کیلئے سمسٹر بہار 2025 میں 80 سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کردئیے۔
اِن میں میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن (آرٹس، کامرس، ایجوکیشن)، بی ایس پروگرامز، ڈیڑھ، ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز اور 12مضامین میں ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔ داخلہ کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے، یونیورسٹی کی ویب سائٹ fmbp.aiou.edu.pk پر ایپلائی کیا جاسکتا ہے ۔