رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا:ڈی آئی جی

رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں  کیخلاف سخت ایکشن ہو گا:ڈی آئی جی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے۔۔۔

 انہوں نے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی نے کہا رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں