کراچی میں احتجاج پر کریک ڈاؤن قابلِ مذمت : لیاقت بلوچ

کراچی میں احتجاج پر کریک ڈاؤن قابلِ مذمت : لیاقت بلوچ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کراچی میں پی پی پی حکومت کا کُرم پارہ چنار میں بدامنی، دہشتگردی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج پر کریک ڈاؤن اور تشدد قابلِ مذمت ہے۔

کُرم پارہ چنار، صدہ کے عوام کا حق ہے کہ اُنہیں جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل ہو۔ محبِ وطن شہریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کیا جائے ۔ کُرم میں امن کیلئے جرگہ کے فیصلوں میں بھی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے ۔ ریاست انسانی مسائل حل کرے ۔ انھوں نے کہا قومی ترقی اور معیشت کی حقیقی اُڑان کیلئے مضبوط پر چاہئیں جو سیاسی استحکام، کرپشن کے خاتمہ، گُڈ گورننس، انتخابی پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے ذریعے ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں