سنگین جرائم سمیت منشیات، اسلحہ کے 13 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 2 مجرمان سمیت 13 ملزمان گرفتار کرکے ان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ ما ر گلہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ انڈ سٹر یل ایریا، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ اور تھا نہ بہا رہ کہو کی پولیس ٹیموں نے 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے آٹھ 30بور پستول، ایک 8mmرائفل، چار بو تلیں شراب اور ایک خنجر برآمد کرلیا۔ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دومجرم بھی گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔