سرچ آپریشنز:کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف چیک کیے ، اس دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر عمر، معتبر ، کفیل اور جواد کو گرفتار کرلیا گیا۔