پولیس کی شیشہ سنٹرز کیخلاف کارروائی، 21 افراد گرفتار

پولیس کی شیشہ سنٹرز کیخلاف کارروائی، 21 افراد گرفتار

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار کی ٹیم نے جاری نشہ !اب نہیں مہم کے تسلسل میں شیشہ سنٹرز اور شیشہ و حقہ نوشی میں ملوث 21افراد گرفتار کرلیے۔۔۔

 گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں حقے اور فلیورز برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کا شیشہ سنٹرزاور شیشہ و حقہ نوشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 21ملزم گرفتار کر کے ان قبضے سے حقے اور فلیورز برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں