قائمہ کمیٹی ہدایت کے باوجود ای ڈی پمز کیخلاف تحقیقات نہ ہو سکیں

 قائمہ کمیٹی ہدایت کے باوجود ای ڈی پمز کیخلاف تحقیقات نہ ہو سکیں

اسلام آباد(ایس ایم زمان)سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی صحت کی ہدایت کے باوجود ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال کے خلاف جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر و ڈائریکٹر سمیت 23 پروفیسرز اور ڈاکٹر ز کی شکایات پر تحقیقات شروع نہ ہوسکیں۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری قومی صحت کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی پر پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے عدم اعتماد کااظہارکیا اور وفاقی سیکرٹری کو تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دی تھی۔ وزارت قومی صحت نے شکایات پرتحقیقات کیلئے پروفیسرز  اور ڈاکٹرز کی درخواست پر نئی کمیٹی تشکیل دی اور نہ ہی تحقیقات شروع ہوسکیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں گریڈ 20 کے افسر و جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی، ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہرشاہ، پروفیسر جنرل میڈیسن شفات خاتون، گریڈ19کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرمشہود علی، گریڈ18کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرفہیم اور دیگر ڈاکٹرز نے درخواست دی تھی جس میں ای ڈی پمزپر بھرتیوں میںبے ضابطگگیوں سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں