اراضی ٹوپو گرافک سروے کیلئے کنسلٹنٹ سروسز لینے کی منظوری

اراضی ٹوپو گرافک سروے کیلئے کنسلٹنٹ سروسز لینے کی منظوری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سی ڈی اے بورڈ جلاس میں سی ڈی اے کی ایکوائر کردہ اراضی کے ٹوپو گرافک سروے کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دینے سمیت شکر پڑیاں میں عرصہ دراز سے نظر انداز کلچرل کمپلیکس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے، کلچرل کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلچرل ہال بنایا جائے گا اور قومی و بین الاقوامی ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ آرٹس اینڈ کرافٹ ویلیج سائٹ مکمل فعال کی جائے ، سی ڈی اے میں ریٹ رننگ کنٹریکٹ کی مد میں ادائیگیاں تھرڈ پارٹی ویلڈیشن سے مشروط ہوں گی۔ کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی سب ڈویژن (ذیلی تقسیم) کے چارجز بڑھانے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک لیا جائے، عوامی شنوائی لینے اور عوامی آراء کے بعد سب ڈویژن کے ریٹس میں اضافہ کیا جائے، اسلام آباد میں موبائل ٹاورز/ بی ٹی ایس ٹاورز کے قوانین دور جدید کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں