تعمیرات ، بجلی کنکشن پر پابندی، دیہی علاقوں کا الائنس بنانیکا فیصلہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی دیہی علاقوں کے رہائشیوں نے سی ڈی اے کی جانب سے دیہی علاقوں میں ملکیتی زمینوں پر تعمیرات اور بجلی کے کنکشن پر پابندی۔۔۔
زمینوں کی رجسٹری و انتقال کی بندش،بلڈ اپ پراپرٹی پالیسی میں تبدیلی، مارکیٹ ویلیو سے چار گنا زائد پراپرٹی ٹیکس، ملکیتی زمینوں پر تعمیرات کے عوض سی ڈی اے کے خلاف بھرپور احتجاج اور آئینی و قانونی حق استعمال کرنے کیلئے زون تھری میں تمام موضعات کے رہائشیوں اور متاثرین سی ڈی اے پر مشتمل گرینڈ الائنس فورم سمیت کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی کی زیر قیادت مشاورتی اجلاس میں دیہی علاقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں رجسٹری انتقال پر پابندی ہٹائی جائے ، میلکیتی زمینوں پرتعمیرات کا حق دیا جائے، یوٹیلیٹی میٹرز (بجلی و گیس) بند نہ کیے جائیں ، غیر حقیقی پراپرٹی ٹیکسز واپس لئے جائیں اور سی ڈی اے آرڈیننس میں ترامیم کروائی جائے بصورت دیگر اپنے حق کیلئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔