راولپنڈی رنگ روڈ علاقے کی اقتصادی ترقی کیلئے لائف لائن:ڈی جی آر ڈی اے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈی جی آر ڈی اے نے رنگ روڈ پراجیکٹ کے حوالے سے کاروباری برادری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔۔۔
جس کا مقصد مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور ان سے تجاویز حاصل کرنا تھا تاکہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ کنزہ مرتضیٰ نے کہا یہ صرف انفراسٹرکچر پراجیکٹ نہیں بلکہ علاقے کی اقتصادی ترقی کیلئے لائف لائن ہے۔