چہان ڈیم 2027میں مکمل، 10لاکھ افراد کو پینے کا پانی میسر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈریمز ون منصوبے کا دورہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔۔۔
انہیں واسا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور پنجاب حکومت کی مالی معاونت سے شروع چہان ڈیم سے تقریباً 10لاکھ لوگوں کو پینے کا ملے گا، 35ارب روپے کا یہ منصوبہ دسمبر 2027 تک مکمل ہوگا۔ ڈریمز پراجیکٹ کا مقصد زمینی پانی کا تحفظ اور آبی ذرائع میں پانی کا اضافہ کرنا ہے۔ پراجیکٹ سے واسا راولپنڈی کے ریونیو میں ماہانہ 100 ملین کا اضافہ ہوگا۔ گزشتہ ایک مہینے سے کام شروع ہے اور اب تک فزیکل پراگریس پانچ فیصد ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ڈریمز کے اس منصوبے میں معیار اور شفافیت کے ساتھ ساتھ اس کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔