سرعام اختلاف کرنیوالا بے شک پارٹی چھوڑ دے :حنیف عباسی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور ٹی بی ہسپتال و نالہ لئی پراجیکٹ سمیت تعلیم اور صحت کے دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔
مسلم لیگ (ن)میٹروپولیٹن کے صدر ، سابق میئر سردار نسیم کی زیر قیادت شہر کی 46 یونین کونسلوں کے بلدیاتی کنونشن میں سینکڑوں سابق ناظمین ، نائب ناظمین، کونسلرز، پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایم این اے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی جھوٹ فریب گالی بدتمیزی اور اوئے کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ، مسلم لیگی کارکنوں کو یو سی سطح پر متحد اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرائیں گے ۔ جو پارٹی میں رہ کر سرعام اختلافات کرتا ہے وہ بے شک پارٹی چھوڑ کر چلا جائے ، آئندہ ٹکٹوں کی تقسیم مشاورت سے میرٹ پر ہوگی ۔ بیرسٹر دانیال نے کہا جو لوگ ڈی چوک لاشیں لینے آئے تھے انہیں کچھ نہیں ملا ۔ سردار نسیم نے کہا جب میئر بنا ہم نے شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ۔ حاجی پرویز خان،شکیل عوان،شازیہ رضوان،راجہ حنیف ، ضیا اللہ شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔