سی ڈی اے ملازمین نے فائونڈیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا

 سی ڈی اے ملازمین نے فائونڈیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے افسران اور ملازمین نے 2007میں بورڈ سے منظور شدہ سی ڈی اے فائونڈیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔

سی ڈی اے بورڈ نے 2007 میں فا ئونڈیشن کے قیام کی منظوری دی تھی تاہم اٹھارہ سال گزرنے پر بھی بورڈ فیصلے کا اطلاق نہیں ہو پارہا ۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے فائونڈیشن، فوجی فائونڈیشن، شاہین فائونڈیشن اور کے آر ایل فائونڈیشن جیسی معروف فلاحی تنظیموں کی طرز پر ملازمین کی فلاح و بہبود اور سی ڈی اے کے لیے ریونیو پیدا کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔سی ڈی اے ملازمین نے سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے فائونڈیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ، ایم ڈی اور عملے کی تقرری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں